سیمنٹ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گذشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(عکس آن لائن)ملک کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گذشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں گذشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری ریٹیل قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.67فیصد اور جنوبی علاقوں میں 0.3فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ شمالی علاقوں میں گذشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی ریٹیل قیمت1027 روپے اورجنوبی علاقوں میں1045 روپے ریکارڈ کی گئی۔ پیوستہ ہفتے میں شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی ریٹیل قیمت 1020 اورجنوبی علاقوں میں 1042 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق 27 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی ریٹیل قیمت 1006، راولپنڈی 995،گوجرانوالہ 1030،سیالکوٹ1050،لاہور1070،فیصل آباد1020،سرگودھا1020،ملتان 1053،بہاولپور1060،پشاور1000 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی ریٹیل قیمت990 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح کراچی میں گذشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی ریٹیل قیمت 982، حیدرآباد1030،سکھر1135، لاڑکانہ1050،کوئٹہ1040 اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی ریٹیل قیمت 1027 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں