تیل و گیس

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن)ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی پی آئی ایس کے اعددادوشمارکے مطابق 23 مارچ کو ختم ہونےوالےہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70543 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.6 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72405 بیرل ریکارڈکی گئی ۔ اسی طرح 23 مارچ کو ختم ہونے والےہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3023 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 1.9 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3081 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 34543 ، پی پی ایل 10042، پی او ایل 4764 اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1066 بیرل ریکارڈکی گئی ، اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 673، پی پی ایل 517، پی او ایل 63اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 909 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں