فیصل جاوید

ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب روز بروز بڑھتا جارہا ہے‘ فیصل جاوید

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں فیصل جاوید نے کہا کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب روز بروز بڑھتا جارہا ہے، ایسی صورتِ حال گزشتہ 4 برس میں نہیں دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے، لاہور کے شہری اور مضافاتی علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا براحال کر دیا ہے۔ لاہور میں بجلی کا شارٹ فال 1500 میگاواٹ ہو گیا ہے جبکہ شدید گرمی کی وجہ سے بجلی کی مانگ 5000 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔ واسا حکام نے بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث ٹیوب دیل چلانے سے انکار کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں