منظور وسان

ملک میں اب بہت سارے راز فاش ہونگے، منظور وسان کا دعویٰ

کراچی (نمائندہ عکس) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال کے اکتوبر اور نومبر ماہ بڑے خطرناک ہیں۔ پی پی پی کے سینئر رہنما منظور وسان نے اپنے جاری کردی بیان میں کہا کہ ملک میں نئے الیکشن سال 2023 میں ہونگے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ الیکشن ایک سال کے لئے ایکسٹینڈ ہوجائیں۔ منظور وسان نے پی ٹی آئی قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب پرانے چہرے تھوڑے ریسٹ کریں گے اور نئے چہرے مختلف جیلوں میں جائیں گے، کچھ خیرپور جیل میں بھی آئیں گے مگر انکی خدمت میں کروں گا۔

منظوروسان نے دعوی کیا کہ ملک میں اب بہت سارے راز بھی فاش ہونگے، حکومت بھی متحرک ہوگی اور اسٹیبلشمنٹ بھی متحرک ہوگی۔ پی پی پی کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ ا لیکشن ہوں تو فیئر اینڈ فری ہوں اور مدت بھی پوری ہو۔ مہینے پہلے ہی کہا تھا کہ بہت سی آڈیوز اور ویڈیوز لیکس ہونگی جو اب سب دیکھ رہے ہیں۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ عمران خان جو کھیل کھیل رہے ہیں وہ شاید اس کی سوچ میں بھی نہ ہوں، اس کے اثرات جلد سامنے آجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں