ملک ریاض کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کی پیشکش قبول کر لی

ملک ریاض 19 کروڑ پاؤنڈ حوالے کرنے پر رضامند نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ

لندن(عکس آن لائن )
لندن میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی کارروائی سے بچنے کے لیے پاکستان کے پراپرٹی ڈیلر ملک ریاض نے 19 کروڑ پاؤنڈ حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
برطانوی کرائم ایجنسی کے مطابق ملک ریاض کے خلاف دو سال سے تحقیقات ہو رہی تھیں۔ مختلف عدالتوں نے ملک ریاض کے برطانیہ میں اکاوَنٹ اور پراپرٹی منجمد کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔
نیشنل کرائم ایجنسی نے ملک ریاض کی جانب سے تصفیے کے لیے 190 ملین پاؤنڈ کی پیشکش قبول کر لی ہے۔ برطانوی کرائم ایجنسی کے مطابق یہ اثاثے حکومت پاکستان کو واپس کیےجائیں گے۔ تصفیے کے تحت برطانوی کرائم ایجنسی نے ملک ریاض کی 50ملین پاوَنڈزکی پراپرٹی تحویل میں لے لی جبکہ پہلے سے منجمد اکاؤنٹس میں پڑے 140 ملین پاؤنڈ بھی حکومت کے ہو گئے -ملک ریاض کو یہ پراپرٹی حسن نواز نے پانامہ پیپرز لیک ہونے سے چند دن پہلے فروخت کر دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں