شیخ رشید

ملکی حالات گھمیر،پریشان کن اور تشویشناک ہوتے جارہے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد (نمائندہ عکس)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ ملکی حالات گھمیر اور پریشان کن وتشویشناک ہوتے جارہے ہیں جن کو جیلو میں ہونا تھا ان کو عہدوں پر تعینات کیا جارہا ہے ۔

اتوارکو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں ۔ عمران خان کی اسلام کی کال حیران کردے گی ۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ایسازناٹے دار وار پڑے گا موجودہ حکومت کم عمر ترین ثابت ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں