گورنر پنجاب

ملکی ترقی اور امن کے قیام میں مسیحوں سمیت تمام اقلیتوں کا مثالی کردار ہے ،گورنر پنجاب

لاہور (عکس آن لائن ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملکی ترقی، استحکام اور امن کے قیام میں مسیحوں سمیت تمام اقلیتوں کا مثالی کردار ہے۔

چوہدری محمد سرور اور چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ کینٹربری کی ملاقات ہوئی جس میں کینٹربری نے امن کے قیام کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومتی اقدامات کو بھی سراہا۔ گورنر چوہدری محمد سرور چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب میں بھی شریک ہوئے۔ چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ مسیحوں کی مذہبی آزادی اور انکے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات کے معترف ہیں۔

سربراہ چرچ آف انگلینڈ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات بھی قابل تحسین ہے، دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے ہم پاکستان کی بھر پور سپورٹ کر ینگے۔ دوسری جانب گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو جتنی مذہبی آزادی اور تحفظ ہے دنیا میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی، موجودہ حکومت قائدا عظم کے افکار کے مطابق تمام اقلیتوں کوانکے حقوق فراہم کررہی ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ملکی ترقی اور استحکام اور امن کے قیام میں مسیحوں سمیت تمام اقلیتوں کا مثالی کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور تحفظ نہ دینے والے معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں، تعلیم، صحت و دیگر شعبوں میں مسیحی برادری کے زیر انتظام چلنے اداروں کی کار کردگی مثالی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں