ڈالر

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکی ڈالر212روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا

کراچی (عکس آن لائن)انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی بے قدر کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکی ڈالر212روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا تاہم اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.80روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 210روپے سے بڑھ کر211.75روپے اور قیمت فروخت210.20روپے سے بڑھ کر212روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 213روپے اور قیمت فروخت214روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو 1روپے مہنگا ہو گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 222روپے سے بڑھ کر223روپے اور قیمت فروخت225روپے سے بڑھ کر226روپے ہو گئی اسی طرح1.50روپے کے اضافے سے برطانو ی پونڈ کی قیمت خرید 258.50روپے سے بڑھ کر260روپے اور قیمت فروخت261.50روپے سے بڑھ کر263روپے ہو گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں