اسٹیٹ بینک

ملکی تاریخ میں پہلی بار ماہانہ ترسیلات 3 ارب سے زائد رہیں،اسٹیٹ بینک

کراچی (عکس آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ماہانہ ترسیلات 3 ارب سے زائد رہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل کی ورکرز ترسیلات ریکارڈ 3 اعشاریہ 1 ارب ڈالر رہیں۔مالی سال 22 کے 10 ماہ کے دوران ترسیلات مجموعی طور پر 26.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت7.6 فیصد زائد ہیں۔اپریل 2022 کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 70 کروڑ ڈالر بھیجے۔

متحدہ عرب امارات سے 61 کروڑ، برطانیہ سے 48 کروڑ اور امریکا سے 34 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 ماہ میں ورکرز ترسیلات 26.1 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت7.6 فیصد زائد ہیں۔اپریل 2022 کے دوران ترسیلات ماہ بہ ماہ 11.2 فیصد اور سال بسال 11.9 فیصد بڑھ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں