لاہور(عکس آن لائن)گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ مٹھائی کھانے کا بہت شوقین ہوں اور مجھے مٹھائی میں چم چم اوررس گلے بہت پسندہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ میری گلوکاری میں مٹھاس ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حمیرا چنا نے کہا کہ میں جہاں بھی جائوں میری یہ خواہش ہوتی ہے کہ مجھے کھانے میں سویٹس ملیں ۔انہوںنے کہا کہ گائیکی ایک انتہائی مشکل فن ہے اس کیلئے بھرپور محنت کی ضرورت ہوتی ہے ، میرے نزدیک سب اچھا گانے والے بڑے گلوکارہیں ۔ملکہ ترنم نور جہاں ،مہدی حسن،نصرت فتح علی خان ،ریشماں کی کامیابیاں ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں،اسی طرح عابدہ پروین کا ذکر کرناچاہوںگی جنہوں نے صوفیانہ کلام سے پوری دنیا میں صوفی ازم کے پیغام کا پرچار کیا اور امن کے لئے پاکستان کا نام روشن کیا ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی سوچ کو مکمل طور پر نافذ کرنا ضروری ہے، چینی صدر
- چین کی اسرائیلی فضائی حملوں میں حسن نصراللہ کی ہلاکت کے واقعے پر گہری تشویش
- چین ایک مضبوط ملک کی تعمیر کو فروغ دینے کے اہم دور میں ہے، چینی صدر
- چین نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کا عہد کیا ہے، چینی وزیر خا رجہ
- اقوام متحدہ کے کردار کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، چینی وزیر خا رجہ