ملتان(عکس آن لائن)پنجاب میں وی آئی پی کلچر ختم نہ کیاجاسکا، ایم پی اے سبین گل کو پروٹوکول نہ دینے پر ڈی ایم ایس چلڈرن اسپتال ڈاکٹر شاہد حسن کو معطل کردیا گیا۔
جمعرات کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں وی آئی پی کلچر ختم نہ کیا جا سکا۔ ملتان میں ایم پی اے سبین گل کو پروٹوکول نہ دینے پر ڈی ایم ایس چلڈرن اسپتال ڈاکٹر شاہد حسن معطل کر دیئے گئے۔ ڈاکٹر شاہد حسن کا کہنا ہے کہ ایم پی اے کی بچی کو پورا پروٹوکول دے کر اس کا چیک اپ کرایا گیا لیکں وہ پھر بھی مطمئن نہ ہوئیں۔ سبین گل خواتین کی مخصوص نسشت پر پی ٹی آئی کی ایم پی اے منتخب ہوئی ہیں۔