سونے

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کے اضافے سے1لاکھ13ہزار300روپے ہوگئی

کراچی (عکس آن لائن)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کے اضافے سے1لاکھ13ہزار300روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10ڈالر کے اضافے سے1860ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور ایک تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سے1لاکھ13ہزار300روپے ہو گئی اسی طرح85روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 97ہزار136روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1300روپے مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں