حکومت

معاشی طور پر پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی طور پر پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ عطا مری کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ہے، اس موقع پر شازیہ مری نے وزیر اعظم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ کو وزارتِ خزانہ اور وزارت صنعت و پیداوار سے تعاون کے بعد جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں