پرویز حنیف

معاشی حالات کی وجہ سے ہر طبقہ تشویش میں مبتلا ہے’ پرویز حنیف

لاہور( عکس آن لائن)کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن و لاہور چیمبر کے سابق صدر پرویز حنیف نے کہا ہے کہ ملک میں عدم استحکام اور خوف کی فضاء میں کون سرمایہ کاری کرے گا ، ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے جس طر ح کی باتیں ہو رہی ہیں اس سے ہر طبقہ تشویش میں مبتلا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں جب حکومت سے باہر ہوتی ہیں تو حکومت میں آکر معیشت کو دنوں میں بلندیوں پر لے جانے کے دعوے کرتے نہیں تھکتیں او رجب حکومت میں آتی ہیں تو سب کچھ گزشتہ حکومت پر ڈال کر ہاتھ کھڑے کر دئیے جاتے ہیں۔

کیا سیاسی رہنمائوں کو معلوم نہیں کہ ملک کے معاشی حالات کیا ہیں اور پھر وہ کیوں جھوٹے دعوے کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سمت اور معاشی حالات درست کرنے کیلئے صرف نیت ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔ قوم کو جھوٹے دعوئوں کی بجائے زمینی حقائق سے آگاہ رکھا جائے تاکہ سیاستدانوں کو سبکی نہ اٹھانا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل کے حل کے لئے بے دریغ درآمدات کے آگے بند باندھنا ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ حکومت برآمدات پر بھرپور توجہ دے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس پر توجہ مرکوز کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں