فیصل آباد (عکس آن لائن) صوبائی وزیر اقلیتی اموروانسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے اور امن کا گہوارہ بنانے کے لئے بھائی چارے،پیارومحبت اورمذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا رہا ہے جس کے لئے اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کو مل جل کرمستقل بنیادوں پرکردارا داکرنا ہے۔انہوں نے یہ بات منیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
آرگنائزر بلاول جان سہوترا،سلیمان یونس،مظفر احمد،حبقبوق گل،اصغر جٹ،شیخ افضل بھٹو،عثمان گجر،عدیل گل اوراقلیتی برادری کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر اقلیتی امور نے اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لئے حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں مختص پانچ فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کے علاوہ اقلیتوں کو عبادت گاہوں پر پرامن ماحول کی فراہمی اولیں ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر رنگ ونسل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مساوی حقوق کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔
صوبائی وزیر نے تقریب کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ وطن کی بقاء وسلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اس ۔امورکی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کرنے پر حکومت پنجاب کی کاوشوں کی تعریف کی۔