مصطفی نواز کھوکھر

مصطفی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ، استعفی چیئرمین سینیٹ کو پیش کر دیا

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔ مصطفی نواز کھوکھر نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جس کی تصویر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کی۔

مصطفی نواز کھرکھر نے اپنی پوسٹ میں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کی قیاس آرائیوں کی تردید کی۔ استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفی پیش کررہا ہوں۔

مصطفی نوازکھوکھر 2018 میں پیپلزپارٹی کی نشست پر سندھ سےسینیٹرمنتحب ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں