مصطفی آباد

مصطفی آباد: نا معلوم ڈاکوراہ گیروں سے 34تولے طلائی زیورات چھین کر فرار

مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ عکس آن لائن) مصطفی آباد نا معلوم ڈاکوراہ گیروں سے 34تولے طلائی زیورات چھین کر فرار ، دو نا معلوم ڈاکو کار سوار فیملی سے 20تولے جبکہ چار نا معلوم ڈاکو خاتون سے 14تولے زیور چھین کر فرار ہو گئے،

ڈکیتی کا شکار دونوں فیملیاں لاہور سے قصور کی طرف جا رہی تھی، مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق لاہور کا رہائشی محمد صدیق اپنے بیٹے سالک صدیق، بیوی ناصرہ اور بیٹی زاہدہ صدیق کے ہمراہ لاہور سے قصور کی طرف جا رہے تھے کہ مصطفی آبادسٹیڈیم کے قریب مین روڈ پر دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر روک کر طلائی زیورات چوڑیاں، کنگن لوکٹ وغیرہ بیس تولے چھین کر فرار ہو گئے،

جبکہ قصور کی رہائشی منزہ شاہین اپنے گاڑی پر لاہور سے واپس اپنے گھر قصور کی طرف جا رہی تھی کہ مدینہ سٹیل مل کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نا معلوم ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر چودہ تولے طلائی زیورات چھین لئے، نا معلوم ڈاکو موقع سے فرار، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے نا معلوم ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں