سپیکر قومی اسمبلی

مسلم امہ کو درپیش مسائل کا حل علامہ محمد اقبال کے افکار میں مضمر ہے،اسپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (نمائندہ عکس)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو درپیش مسائل کا حل علامہ محمد اقبال کے افکار میں مضمر ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیاکی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے یوم اقبالکے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیشکرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ کو درپیش مسائل کا حل علامہ محمد اقبال کے افکار میں مضمر ہے،علامہ اقبال کے افکار اور نظریات پر عمل پیرا ہو کر مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی ولولہ انگیز شاعری کے ذریعے مسلم امہ کو خواب غفلت سے بیدار کیا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی متحرک قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے علا مہ اقبال کے علیحدہ وطن کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا، شاعر مشرق علامہ اقبال کا برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا خواب کسی نعمت سے کم نہیں تھا۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ علامہ اقبال اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے۔ علامہ اقبال نے مسلمانوں کو اپنے وسائل اور زور بازو پر انحصار کرنے کا درس دیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ علامہ اقبالکی افکار اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر عصر حاضر کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کہا کہ علامہ اقبال کا اسلامی معاشرے کا تصور کائناتی ہے اور جغرافیائی، قومیت کی حدود و قیود سے بالا تر ہے،علامہ اقبال ?نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین پر زور دیا ان کے نزدیک تعصب اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہ تھی۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ علامہ اقبال? ایک پرامن اور اعتدال پسند معاشرے کا قیام چاہتے تھے،انہوں نے اپنی شاعری اور تحریروں کے ذریعے مسلمانوں کے اندر آزادی کی نئی روح پھونکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں