لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ مسعود اختر مرحوم انتہائی شفیق انسان تھے اور میرا ان کے ساتھ بہت سارا وقت گزرا ہے ،جب میں نئی نئی ٹی وی پر آئی تھی اور چھوٹے چھوٹے کردار ادا کیا کرتی تھی تو مسعود اختر کے ساتھ کام کرنے کا بھی اتفاق ہوا اور یہ اتفاق دراصل میری خوش بختی تھا۔
اپنے بیان میں ریشم نے کہا کہ لوگ چلے جاتے ہیں مگر ان کی اچھی باتیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔ مسعود اختر ایسے فنکار تھے جنہوںنے اداکاری کے اصول طے کئے اوریہ حقیقت میں ان جیسے بڑے لوگوں کاہی کام ہوتا ہے ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور ان کے اہل خانہ کوصبر جمیل دے۔