شاہ محمود قریشی

مسائل کا واحد حل شفاف الیکشن ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان (نمائندہ عکس ) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج ملک میں جو مسائل موجود ہیں ان کا واحد حل شفاف الیکشن ہے، ہم چاہتے ہیں الیکشن پر امن طریقے سے ہو اور الیکشن کمیشن نے حالات کو بہتر رکھنے کے لئے رینجر کو بلانے کا اچھا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نشست 217 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا اور ہمارے وکلا آج سپریم کورٹ میں گئے ہیں۔ دوبارہ گنتی سے مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے نقطہ نظر میں وزن ہے اسے سننا چاہیے۔

حمزہ شہباز کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے جبکہ ہم الیکشن پر امن ماحول میں چاہتے ہیں۔ کچھ چینلز سرکار کی بولی بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی معیشت دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے اور حکمران قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ہمارے نزدیک صرف شفاف الیکشن ہی حل ہے۔ ہر دن ملک اور عوام کی پریشانی میں اضافہ کر رہا ہے اور اسحاق ڈار کچھ بھی نہیں کر سکتے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کا کہا ہے اور مولانا کی اپنی جماعت میں اس وقت بے چینی ہے۔ حلیف جماعتیں کہتی ہیں سندھ میں ڈرامہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 11 سو ارب کا جو ٹیکہ لگانا تھا وہ لگا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں