اسلام آباد(عکس آن لائن )گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا کہ دکھ اور تکلیفیں زندگی کا حصہ ہوتی ہیں،مسائل سے گھبرانے کی بجائے ان کا حل نکالنا چاہیے۔ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ پہلی طلاق کے بعد انہوں نے بچے کو گود لینے کا فیصلہ کیا اور اس کے دو ماہ بعد پھر دوسری شادی کی جسکا مقصد اپنے بیٹے کو ایک نارمل زندگی دینا تھا لیکن اس میں کامیاب نہ ہو سکی اور یہ شادی بھی تین ماہ کے بعد ختم ہو گئی کیونکہ زندگی آپ کی سوچ کے مطابق نہیں چلتی،
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤکی وجہ سے ان کی طبیعت میں ایک ٹھہراؤ آگیا ہے اور وہ دکھ اور تکلیفیوں سے گھبراتی نہیں ہیں بلکہ ان کو حل کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور یہ چیز انہوں نے اپنی والدہ سے سیکھی ہے کیونکہ انہوں نے زندگی میں بہت مشکل دور دیکھا ہے۔