حنا ربانی کھر

مسئلہ کشمیر پر ایران کی مسلسل حمایت قابل ستائش ہے، حنا ربانی کھر

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایران کی مستقل حمایت کو سراہتے ہیں۔ پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر نقطہ نظر کی مماثلت خوش آئند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں