سلیم مانڈوی والا

مریم نوازاورپیپلزپارٹی کے درمیان رابطہ یک طرفہ لوافئیرتھا،سلیم مانڈوی والا

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے مریم نوازاورپیپلزپارٹی کے درمیان رابطے کو یک طرفہ لو افئیر سے تشبیہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ نون کا پیپلز پارٹی سے لو افیئر تھا تو یہ ان کا تھا اورہمارا نہیں تھا، پیپلزپارٹی کے ساتھ لوافیئر انہوں نے ہی شروع کیا تھا اور ہم نے نہیں کیا تھا۔ اپنے کیس سے متعلق سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ آج بھی تاریخ دی گئی ہے اورکچھ افراد عدالت میں پیش نہیں ہوسکے ہیں۔

دسویں پیشی پر عدالت آئے لیکن نتیجہ صفر رہا۔جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے گئے کیوں کہ یہ کارروائی لوگوں کوعدالت میں بلا کر خراب کرنا ہے۔ نیب صرف پلی بارگین کے لئے رہ گئی ہے اور عدالتوں میں نیب کچھ ثابت نہیں کرسکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نیب کی تمام شکایات کو پارلیمان میں اٹھائیں گے۔ چیئرمین نیب بتائیں کہ وہ کس کے دبا میں ہیں اور پارلیمان میں آکر ہمیں آگاہ کریں گے لیکن چیئرمین نیب شاید پارلیمان میں نہیں آنا چاہتے۔ سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ ٹی وی شو میں پیپلزپارٹی رہنما کے ساتھ فردوس عاشق اعوان نےجو کیا ہے وہ شاید ان کی طبیعت ہے اور وہ پہلے بھی ایسا کرتی رہی ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے بھی پارلیمنٹ میں جو کیا تھا ان سے یہ امید نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں