محکمہ سکول

محکمہ سکول ایجوکیشن کااساتذہ کو ان کی سروس پروموشن دینے کافیصلہ

لاہور(عکس آن لائن) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کو ان کی سروس پروموشن دینے کافیصلہ کرلیا تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں 50 ہزار سے زائد اساتذہ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن التوا کا شکار ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ لاہور بھر میں 4500 اساتذہ کی ترقیاں التوا کا شکار ہیں۔

پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کی اساتذہ کو وقت پر پروموشن نہ دینے پر سخت سرزنش کرتے ہوئے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کواساتذہ کی پروموشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کی فوری پروموشن کرکے محکمہ کو رپورٹ بھجوائیں۔ اساتذہ کی پروموشن کے بعد خالی ہونیوالی سیٹوں پر نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں