سکول ایجوکیشن

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری کو ڈبل ڈگری کا درجہ دینے کا اقدام

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری رکھنے والے اساتذہ کی ڈگری کو ڈبل ڈگری کا درجہ دے دیا ہے۔ جس کے بعد ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری رکھنے والے اساتذہ کی ڈگری کو پروفیشنل ڈگری کا درجہ بھی حاصل ہوگیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے اس اقدام سے گزشتہ 6 سال سے ترقیوں سے محروم 2 لاکھ اساتذہ کی ترقیوں میں حائل رکاوٹ ختم ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس فیصلے کے بعد تمام اساتذہ کو اگلے گریں میں ترقیاں دی جائیں گے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے 6 ماہ قبل ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری رکھنے والے اساتذہ جن کی تعداد 500 ہے محض اس وجہ سے ترقیاں روک دی تھیں کہ ان کے پاس پروفیشنل ڈگری نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں