پھول گوبھی

محکمہ زرعت کی پھول گوبھی کو نقصان رساں کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن):محکمہ زرعت نے کاشتکاروں کو پھول گوبھی کو نقصان رساں کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار پھول گوبھی کو کیڑوں سے بچانے کے لئے فوری اقدامات یقینی بنائیں کیونکہ گوبھی کی تیتری’ گوبھی کی کبڑی سنڈی’ ڈائمنڈ بیکڈماتھ کی سنڈیاں پتوں کو کھاکر چھلنی کردیتی ہیں جس کی وجہ سے پودا خوراک نہ بننے کے باعث کمزور ہوتاچلاجاتاہے۔

ان خیالات کا اظہارڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصور محمد اکرم طاہر نے بتایاکہ پھول گوبھی کے کاشتکاروں اور اس کے گھریلو پیمانے پر کاشتہ عوام کو چاہئیے کہ وہ بہتر پیداوار کے حصول کے لئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں اورجونہی کسی کیڑے کاحملہ محسوس ہوتو محکمہ زرعت کے عملہ سے فوری مشاورت کرتے ہوئے مناسب زہرکا سپرے کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ ضرررساں کیڑوں کے انسداد کے لئے کھیت اوروٹوں سے جڑی بوٹیاں تلف کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں