گھیاتوری

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو گھیاتوری کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گھیاتوری کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکارگھیاتوری کی فصل کو ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کے لئے پیشگی احتیاطی تدابیر اختیارکریں اور اگر فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طورپر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے معیاری زہرکا سپرے بھی یقینی بنایاجائے تاکہ فصل کومعاشی حدتک پہنچنے والے نقصان سے بچایاجاسکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے بتایا کہ ضرررساں کیڑوں اوربیماریوں سے متاثرہ پودے اکھاڑکر فوری طورپر تلف کردینے چاہئیں تاکہ وہ دیگرصحتمند پودوں کومتاثرنہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ لال بھونڈی اور دیگرنقصان دیگر کیڑوں کے کیمیائی تدارک کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے کیڑے مار اور پھپھوندکش ادویات کا سپرے کرکے مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں