کپاس

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو کپاس کی اگیتی ودرمیانی کاشت کے لئے کھیتوں میں مناسب کھادیں ڈالنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کپاس کی اگیتی ودرمیانی کاشت کے لئے کھیتوں میں 161کلوگرام نائٹروجن50کلوگرام فاسفورس اور50کلوگرام پوٹاش فی ایکڑڈالنے کی ہدایت کی ہے اور کہاگیاہے کہ کپاس کی بی ٹی اقسام کے کاشتکاروں کو ماہ اپریل میں درمیانی کاشت کے دوران پودے سے پودے کا فاصلہ9سے 12انچ اورمئی میں پچھیتی کاشت کے دوران فاصلہ6سے 9انچ رکھناچاہئیے جبکہ کاشتکار اس دوران کھیلیوں کا فاصلہ اڑھائی فٹ تک رکھیں تاکہ فی ایکڑ پودوں کی تعداد مناسب رہ سکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع) قصورمحمداکرم طاہرنے بتایا کہ پچھیتی کاشت کے دوران یہ مقدار80کلوگرام نائٹروجن55کلوگرام فاسفورس اور38کلوگرام پوٹاش فی ایکڑرکھنی چاہئیے۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ فاسفورس اور پوٹاش کی تمام مقدار بوائی کے وقت استعمال کرنا ضروری ہے تاہم اگر فاسفورسی کھادوں میں 200 کلوگرام فی ایکڑ گوبرکی کھاد بھی ملالی جائے تو اس سے بہت اچھی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں