کماد

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو مڈھوں میں موجود گڑو ں کی سنڈیوں کی تلفی کیلئے کماد کی فصل کو ایک انچ تک گہرا کا ٹنے کی ہدا یت

فیصل آباد(عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مڈھوں میں موجود گڑو ں کی سوئی ہوئی سنڈیوں کی تلفی کیلئے کماد کی فصل کو ایک انچ تک گہرا کا ٹنے کی ہدا یت کی ہے اور کہا ہے کہ کماد کی فصل کی کٹائی کرتے وقت گنے کو زمین کی سطح سے آدھا تا ایک انچ گہرا کاٹا جائے کیونکہ اس سے زیر زمین پڑی آنکھیں زیادہ صحت مند ماحول میں پھوٹ سکتی ہیں۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے بتا یا کہ کماد کی کٹائی گنے کی اقسام اور فصل کے پکنے کے عمل کو مد نظر رکھ کر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار پہلے ستمبر کاشت، مونڈھی فصل اور اگیتی پکنے والی اقسام برداشت کریں اس کے بعد درمیانی اور دیر سے پکنے والی اقسام برداشت کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ چوہے کے حملے اور گرنے کی صورت میں متاثرہ فصل کو پہلے کاٹا جائے اور گنے کی کٹائی سے کم از کم 25 سے 30دن قبل آبپاشی کا سلسلہ بھی بند کر دیا جائے۔ انہوں نے بتایاکہ گنا کاٹنے کے بعد جلد از جلد قریبی شوگر ملز کو سپلائی کر دیا جانا بھی ضروری ہوتاہے تاکہ وزن اور ریکوری میں کمی نہ آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ جن کھیتوں میں مونڈھی فصل نہ رکھنی ہو اس کھیت کو فورا تیار کرکے گندم کی کاشت کا عمل مکمل کیاجاسکتاہے تاکہ گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ نہ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں