آلو

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو آلو کی درجہ بندی کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو آلو کی درجہ بندی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار 35سے 55ملی میٹر گولائی تک کے انڈے کے سائز کے برابر آلوکوبطور بیج استعمال کرنے کیلئے الگ کرلیں۔محکمہ زراعت کے ترجمان نےاے پی پیکوبتایا کہ کاشتکاروں کو بھرائی سے پہلے آلوں پرلگی مٹی اچھی طرح صاف کرلینی چاہئیے اور بھرائی کیلئے پٹ سن کی بوریاں بھی استعمال کرنی چاہئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈھیلی بھری ہوئی بوریوں کے نرخ ہمیشہ کم لگتے ہیں اسلئے درجہ بندی کرنے پر فصل کے بہترنرخ کا حصول ممکن ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹ لگے یا رگڑ سے خراب ہونیوالے آلوں کی بھرائی ہمیشہ صحتمند آلوں سے الگ کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے بہتر اور آسان طریقہ یہ ہے کہ آلوں کو زمین سے نکال کر ٹوکریوں میں بھردیاجائے اور پھر صاف زمین پرپلٹ کر آلوں پرلگی تمام مٹی جھاڑ دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں