مسور

محکمہ زراعت کی مسورکی ترقی دادہ اقسام کی کاشت فوری طورپر شروع کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت قصورنے کاشتکاروں کو مسورکی ترقی دادہ اقسام کی کاشت فوری طورپر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ روالپنڈیجہلم،چکوال، گجرات،سیالکوٹ،بہاولپور،مظفرگڑھ،ڈی جی خان کے اضلاع میں مسور کی منظورشدہ ترقی دادہ اقسام مسور85،مسور 95،لوکل مسور، مانسہرہ 89وغیرہ کی کاشت سے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقوں میں کاشت کا عمل فوری شروع کرکے 15نومبر تک مکمل کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسور 85کی کاشت کیلئے8کلوگرام بیج فی ایکڑ مسور95لوکل مسورکیلئے 8کلوگرام فی ایکڑ جبکہ مانسہرہ 89کیلئے 12کلوگرام فی کلوگرام فی ایکڑبیج ڈالنا مفیدثابت ہوسکتاہے اوراس سے بہترین پیداوار بھی یقینی ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں