مرچ

محکمہ زراعت کی مرچ کی نرسری کے پودے کھیلیوں کے دونوں طرف ایک فٹ کے فاصلے پرلگانے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت قصور نے مرچ کی نرسری کے پودے کھیلیوں کے دونوں طرف ایک فٹ کے فاصلے پرلگانے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار نرسری کی منتقلی کے بعد کھیت کو پانی لگادیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرچ کے پودے کی نشوونماکے لئے بہترین درجہ حرارت 14سے 30ڈگری سینٹی گریڈہے۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکار مرچ کی نرسری کی کاشت20نومبر تک مکمل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرچ کی پنیری کی منتقلی کے لئے زرخیزمیرازمین جس میں نامیاتی مادہ وافرمقدارمیں ہوگا انتخاب کیاجائے کیونکہ ان زمینوں میں نمی دیرتک قائم رہتی ہے اورمرچ کی جڑیں زمین کے نیچے آسانی سے خوراک حاصل کرکے بڑھتی اورپھولتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرچ کی پنیری کی کھیت میں منتقلی سے پہلے فی ایکڑ دس تا بارہ ٹن گوبرکی گلی سڑی کھادمیں 20کلوگرام یوریاملاکر استعمال کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں