آم

محکمہ زراعت کی آم کے درختوں پرموجودغیرضروری بورختم کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت نے باغبانوں کو آم کے درختوں پرموجودغیرضروری بورختم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ باغبان حضرات فوری طورپر غیرضروری بورکاٹ کر ختم کردیں اور درختوں کی جڑوں کیساتھ تنے تک چونالگانے کے علاوہ بروقت کھادکی فراہمی اور گوڈی بھی یقینی بنائیں تاکہ آم کے درختوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیساتھ ساتھ بہتر پیداوارکا حصول ممکن ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ آم کے پودوں اوردرختوں کی بہترنگہداشت سے جہاں پودوں کو مختلف ضرررساں کیڑوں اور بیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھاجاسکتاہے وہیں پھل کی صحتمند فصل بھی حاصل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دنیابھرکے ممالک میں پاکستان کے انتہائی خوش ذائقہ اور بھرپورلذت کے حامل آموں کی زبردست مانگ ہے لیکن باغبانوں کے پاس مناسب سہولیات نہ ہونے سے آم کی بہت بڑی مقدار ضائع ہوجاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر باغبان جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ کریں تو انہیں آم کے بہتر دام مل سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں