فیصل آباد (عکس آن لائن):محکمہ زراعت پنجاب نے فیصل آباد ڈویژن سمیت مختلف شہروں کے مختلف اداروں میں سبزیوں کی کاشت کے نمائشی پلاٹس لگانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کے تحت کچن گارڈننگ پروگرام کے زیر اہتمام شہروں کے سکولز، کالجزریسٹ ہاسز ، دفاتر، سرکاری کالونیوں، تفریحی پارکس وغیرہ میں محکمہ زراعت کی جانب سے سبزیوں کی کاشت کے نمائشی پلاٹس لگائے جارہے ہیں تاکہ کچن گارڈننگ کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیاجاسکے۔
محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ چنیوٹ سمیت پنجاب بھرمیں موسم گرما کی سبزیوں کے سیڈ پیکٹس سیلز پوائنٹس پر دستیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کی فری ایس ایم ایس یا ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے صبح9سے شام 5بجے تک رابطہ کیاجاسکتاہے۔