محمد رضوان

محمد رضوان مہمان کی ٹیم کے کھلاڑی مارنوس لبوشین کو گیند لگنے کے بعد بازو سہلا نے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں محمد رضوان مہمان ٹیم کے کھلاڑی مارنوس لبوشین کو گیند لگنے کے بعد ان کا بازو سہلا رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوران کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں مارنوس لبوشین کو پاکستانی اسپنر نعمان علی کی جانب سے کروائی گئی گیند کو کھیلنے کیلئے گْھٹنے کے بل بیٹھ کر شاٹ کھیلنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم اس دوران گیند ان کی کہنی پر جا لگتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد رضوان مہمان ٹیم کے کھلاڑی مارنوس لبوشین کو گیند لگنے کے بعد ان کا بازو سہلا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں