وہاب ریاض

مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ مجھے اتنا زیادہ ٹیگ کیوں کیا جارہا ہے، وہاب ریاض

لاہور (عکس آن لائن) قومی کھلاڑی وہاب ریاض نے کہاہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ مجھے اتنا زیادہ ٹیگ کیوں کیا جارہا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وہاب ریاض نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ مجھے اتنا زیادہ ٹیگ کیوں کیا جارہا ہے۔وہاب ریاض کے سوال پر ان کے مداحوں کی جانب سے ایک ویڈیو بھیج کر بتایا جارہا ہے کہ آپ کو اس وجہ سے ٹیگ کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر آسٹریلیا کے ایک کھلاڑی کی تصویر جاری ہے اور پوچھا ہے کہ بتائیں یہ کون ہیں؟آئی سی سی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں شین واسٹن ہیں۔2015 کے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف کمال کی گیند بازی کی تھی، آسٹریلوی بیٹر شین واسٹن کو پریشان کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں