متھیرا

متھیرا نے ملالہ یوسفزئی کو منافق قرار دے دیا، سوشل میڈیا صارفین کا اتفاق

کراچی(عکس آن لائن) پاکستان کی مشہور ماڈل اور میزبان متھیرا نے ملالہ یوسفزئی کو منافق قرار دے دیا۔اکثر متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنے رہنے والی میزبان متھیرا نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بین الاقوامی ستاروں کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے پر منافق قرار دیا۔گزشتہ روز ملالہ کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ کے دیگر فنکاروں کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کرنے کے بعد متھیرا نے انسٹاگرام اکائونٹ پر ان تصاویر کو سٹوری پر لگاتے ہوئے لکھا کہ انہیں صرف ایسے فنکاروں کیساتھ تصویریں کھنچوانے کا معاوضہ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں جب ہمارا ملک ڈوب رہا تھا اس وقت انہوں نے ایک بار بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور اب وہ موجودہ حالات اور ہمارے ملک کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تقریریں کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے متھیرا کے اس بیان سے پوری طرح اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ ہمیشہ پاکستان کے بارے میں بات کرتی رہتی ہے کیونکہ وہ یہاں رہتی تھیں لیکن سچ یہ ہے کہ وہ پاکستان کی اصل صورتحال سے بے خبر ہیں کیونکہ وہ دوبارہ کبھی پاکستان واپس ہی نہیں آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں