عثمان بزدار

مبینہ کرپشن کیس،22 مئی تک عثمان بزدارکی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

لاہور (عکس آن لائن ) سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوگئے۔ اسپیشل جج اینٹی کرپشن نے 22 مئی تک عثمان بزدارکی ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرلی۔ مقدمے میں سابق مشیر وزیراعلی پنجاب طارق زمان گجرسمیت 5 افراد نامزد ہیں۔ اربن ٹرانسپورٹ کمپنی سے معاہدے میں مبینہ کرپشن کےحوالے سے اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان میں 3 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں