چوہدری پرویزالہی

مبینہ کرپشن کامقدمہ،چوہدری پرویزالہی کی عبوری ضمانت خارج

لاہور (عکس آن لائن ) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمہ میں عدم پیروی پر چوہدری پرویزالہی کی عبوری ضمانت خارج کر دی ۔ جمعرات کو اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمہ کی سماعت ہوئی ، چوہدری پرویزالہی عدالت میں پیش نہ ہو ،وکیل پرویزالہی کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویزالہی کوسینےمیں دردہے،عدالت پیش نہیں ہوسکتے، پراسکیوشن کا کہنا ہے کہ پرویزالہی کا میڈیکل جعلی ہے۔

عدالت نے کہا لائیں رپورٹس دکھائیں،میں ابھی فیصلہ کرتاہوں،میڈیکل رپورٹس فوری عدالت پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر تک ملتوی کردی گئی۔ جس کے بعد عدالت نے عدم پیروی پر چوہدری پرویزالہی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں