باغبان

ماہرین زراعت کے مشوروں پر عمل کرکے باغبان و کاشتکار بھار ی مالی منافع حاصل کر سکتے ہیں ،ماہرین

فیصل آباد (عکس آن لائن)ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ حکومت باغبانوں اور کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ان کی رہنمائی، مشاورت، معلومات، اطلاعات وغیرہ کیلئے بھی تمام اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے لہذا اگر باغبان اور کاشتکار ماہرین زراعت کی سفارشات پر عملدرآمد کریں تو اعلی کوالٹی کا پھل حاصل کیا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف اندرون ملک فروخت بلکہ بیرون ملک برآمد کے ذریعے کاشتکار و باغبان بھاری مالی منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ باغبانوں اور کاشتکاروں کو ترشاوہ پھلوں کی برداشت جدید طریقے سے کرنی چاہیے تاکہ پھل ضائع ہونے کا خدشہ نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ پھل کو صحیح حالت میں اور ٹھیک طریقے سے توڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فصل کی برداشت سے پہلے پھل کی پختگی کا بھی تعین کر لینا چاہیے اور ترشاوہ پھل اس وقت توڑنا چاہیے جب اس میں مٹھاس کی مناسب مقدار موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہاتھوں سے توڑنے کی بجائے ترشاوہ پھلوں کو ٹہنی کے ساتھ تیز قینچی سے توڑا جائے تو وہ زیادہ دیر تک اپنی تازگی، لذت، ذائقہ اور کوالٹی برقرار رکھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں