دیپیکا

ماں باپ کی بدولت آج یہ مقام ملا، دیپیکا

ممبئی (نمائندہ عکس )بالی وڈاداکارہ سپر اسٹار دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کی وجہ سے لمبی نیند سونا چاہتی تھی لیکن ماں نے جینا سکھایا۔بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماں باپ کی بدولت آج انہیں یہ مقام ملا، دپیکا کا کہنا تھا کہ ان پر ایک وقت ایسا بھی گزرا کے وہ جینا نہیں چاہتی تھیں لیکن ان کی والدہ نے انہیں جینے کی امید دلائی۔

بالی وڈ سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کامیابیوں سے مطمئن تھیں لیکن ان سب کے باوجود ڈپریشن کا شکار رہیںدپیکا نے بتایا کہ ڈپریشن نے انہیں بلکل تنہائی کا شکار کردیا لیکن ماں باپ نے کبھی تنہا نہیں چھوڑا، مایوسی کے سبب ہمیشہ چاہتی تھی زیادہ سے زیادہ سوکر اپنا وقت گزاروں اور نیند سے کبھی نہ اٹھوں کیوں کہ میں اسی کو نجات کاذریعہ سمجھتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں