حلیم عادل شیخ

مافیاز سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے تو سندھ کی عوام کو آزادی کیلئے آگے بڑھنا ہوگا، حلیم عادل شیخ

کراچی(نمائندہ عکس)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ سندھ کو آزادی کی ضرورت ہے اور اگر ان مافیاز سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے تو سندھ کی عوام کو بھی آزادی کیلئے آگے بڑھنا ہو گا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں زرداری راج ہے، زرداری نے سندھ کے ہر علاقے میں ایک ایک بدمعاش کھڑا کر دیا ہے جس نے زرداری کے حکم پر مکمل کنٹرول کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سندھ کے آباد گاروں کے ساتھ زیادتیاں کی جاریی ہیں جبکہ ہیلتھ آلائنس کے ساتھ جو کراچی میں کیا گیا لگتا ہے گھوٹکی واقعہ کا بدلہ لیا گیا ہے اور محکمہ تعلیم پر بھی سوالیہ نشان ہے کہ سندھ میں ہزاروں اسکول بند پڑے ہیں، جو اسکول چل رہے ہیں وہاں کتابیں نہیں آتیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام کو کہتا ہوں کہ ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے تو آزادی مارچ میں حصہ لینے کے لئے اسلام آباد پہنچیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سب سے بڑی سیاسی جماعت کے دشمن کھل کر سامنے آگئے ہیں، عمران خان کو گولیاں تک مار دی گئیں، لیکن وہ آج بھی عوام کے لئے سڑکوں پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں