سویرا شیخ

لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی سے فلم انڈسٹری کی کامیابی کے راستے کھل گئے ‘ سویرا شیخ

لاہور(عکس آن لائن )نامور اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے کہاہے کہ لیجنڈاآف مولا جٹ کاپوری دنیا میں 200 کروڑ کے قریب بزنس کرنا پاکستان کیلئے بہت اعزاز کی بات ہے ،یہ ثابت ہو گیا ہے کہ اگر محنت کی جائے تو پاکستان کی فلمیں بھارتی فلموں کو پچھاڑ نے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری کی کامیابی کے راستے کھل گئے ہیں اور ایسی مزید فلمیں بنا کر عالمی مارکیٹ میں ریلیز کرنے سے پاکستان کو زر مبادلہ مل سکتا ہے اور اس سے پاکستان کو بھی بڑی مارکیٹ میسر آسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اب جو بھی پروڈیوسر اور ہدایتکار فلمیں بنائیں وہ پیشگی اپنے ذہن میں رکھیں کہ ہم نے فلم کو صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک بھی نمائش کے لئے پیش کرنا ہے جس سے معیار بھی مزید بہتر ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں