فائرنگ میں قتل

لکی مروت شہر کے مین بازار میں ایک نوجوان معمولی تنازعے پر فائرنگ میں قتل

لکی مروت ( عکس آن لائن) لکی مروت شہر کے مین بازار میں ایک نوجوان کو معمولی تنازعے پر فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا، پولیس کے مطابق واردات میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

شہزاد خان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ شب وہ اور ان کے بھائی شعیب خان کے ہمراہ سٹی ہسپتال جارہے تھے کہ مین بازار میں اچانک موٹر سائیکل پر ملزم فیصل کمال نمودار ہوئے اور اپنی پستول سے شعیب خان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور بعد میں بنوں لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ واردات کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں