شفقت محمود

لوٹ مار کی مثال آصف علی زرداری ہے‘شفقت محمود

لاہور (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہا ہے کہ لوٹ مار کی مثال آصف علی زرداری ہے‘آپ سب لوگوں نے بتا دیا ہے کہ سونامی آنہیں رہا آچکا ہے، جس طرح سے ناجائز طریقے سے حکومت کو گرایا گیا یہ عوام کا غصہ ہے اور پاکستان کی عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے۔

صدر تحریک انصاف پنجاب شفقت محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آپ سب لوگوں نے بتا دیا ہے کہ سونامی آنہیں رہا آچکا ہے، جس طرح سے ناجائز طریقے سے حکومت کو گرایا گیا یہ عوام کا غصہ ہے اور پاکستان کی عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم 6 دن انگلینڈ میں بیٹھا رہا، سیاسی بحران ہے کوئی فیصلہ نہیں کرپا رہے۔ صدر تحریک انصاف پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ حکومت پاکستان پر آفت آن پڑی ہے، ڈالر کی قیمت دو سو تک پہنچنے والی ہے اور اس طرح کے بحران جب پیدا ہوتے ہیں تو الیکشن ہی واحد حل ہوتا ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ ڈرتے کیوں ہو عوام کے پاس جاو ، آپ اس لیے ڈرتے ہو کہ عوام غصے میں ہے جبکہ آپ کے پاس کوئی راستہ نہیں ،لولی لنگڑی حکومت نہیں چل سکتی، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں اور میدان میں آئیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ اپنے کیسزز ختم کرنے آئے ہیں، شہباز شریف کے نوکروں کے اکاو¿نٹ میں اربوں روپے کہاں سے آئے جبکہ لوٹ مار کی مثال آصف علی زرداری ہے۔ صدر تحریک انصاف پنجاب شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو دوبارہ وزیراعظم عمران خان کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں