لندن

”لندن نہیں جائوں گا” کو ترکی میں ریلیز کیے جانے کا امکان

کراچی (عکس آن لائن)اداکارہ مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ‘لندن نہیں جائووں گا’ کو اسلامی ملک ترکی میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے اور ممکنہ طور پر مذکورہ فلم ترکی میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہوگی۔اس وقت ‘لندن نہیں جائوں گا’ شوٹنگ کے مراحل میں ہے اور فلم کی ٹیم ترکی میں موجود ہے۔فلم کے پروڈیوسر عرفان ملک نے ‘انادولو ایجنسی’ (اے اے) کو بتایا کہ ترکی میں فلموں کی شوٹنگ کے لیے نہ صرف بہترین لوکیشنز موجود ہیں بلکہ وہاں تکنیکی عملہ بھی انتہائی پیشہ ورانہ ہے جب کہ وہاں 8 ہزار سینما بھی ہیں۔پروڈیوسر نے بتایا کہ ترکی میں فلم اور ڈراما انڈسٹری بہت بڑی ہے اور ان کی کوشش ہے کہ وہ اپنی فلم ‘لندن نہیں جائوں گا’ کو ترکی میں ترجمے کے ساتھ سینمائوں میں ریلیز کریں۔

عرفان ملک کے مطابق ‘لندن نہیں جاو?ں گا’ ان کی تیسری فلم ہے، جس کی شوٹنگ ترکی میں کی جا رہی ہے اور وہ اسے وہاں ریلیز کرنے کے لیے مقامی ڈسٹری بیوٹرز سے بات چیت میں مصروف ہیں اور ان کی حتی الامکان کوشش ہے کہ فلم کو وہاں پیش کیا جائے۔پروڈیوسر کا کہنا تھا پاکستان میں ترکی کے ڈرامے پیش کیے جا رہے ہیں، جنہیں وہاں کافی پسند کیا جا رہا ہے، تاہم پاکستان میں ترکی کی فلموں کی نمائش نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ان کی فلم ‘لندن نہیں جائوں گا’ وہ پہلی پاکستانی فلم بنے گی، جسے ترکی میں مقامی زبان میں ترجمہ کرکے پیش کیا جائے گا۔اسی حوالے سے ہمایوں سعید نے بھی ترک خبر رساں ادارے سے بات کی اور کہا کہ انہیں ترکی میں بہت عزت اور محبت دی جا رہی ہے، جیسا کہ ترکی کے لوگوں کو پاکستانی عزت اور محبت دیتے ہیں۔انہوں نے ترکی میں اپنی فلم کی شوٹنگ پر خوشی کا اظہار کیا اور اعتراف کیا کہ وہاں اچھی تکنیکی ٹیم موجود ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں