لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ کا اسپیکر قومی اسمبلی کو30روز میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کو ہٹانے سے متعلق کیس کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا ،عدالت عظمی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا،لاہور ہائی کورٹ میں استدعا کی گئی تھی کہ اسپیکر کو پابند کرے کہ درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلے کرے،تحریری حکم کے مطابق درخواست گزار سے استفسار کیا گیاکہ اسپیکر کس قانون کے تحت نان ممبر کو سن کر فیصلے کرے،

درخواست گزار نے اپنے دلائل کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پیش کیا ، عدالت نے حکم دیا کہ ہائیکورٹ آفس پٹیشن کی کاپی اور تمام دستاویزات اسپیکر کو بھجوائے،اسپیکر قومی اسمبلی اس پٹیشن کو ہی درخواست سمجھ کر فیصلہ کریں گے، راجہ ریاض کیخلاف درخواست پر قانون اور اسمبلی رولز کے تحت 30دن میں فیصلہ کریں، اسپیکر اس حوالے سے بھی مشاورت کرے کہ درخواست گزار کو سننے کا موقع دینا ہے یا نہیں ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں