لاہور

لاہور میں موثر لاک ڈائون کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، کورونا کیسز کی شرح میں کمی خوش آئند ہے’ یاسمین راشد

لاہور(عکس آن لائن ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور میں موثر لاک ڈائون کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، کورونا کیسز کی شرح میں کمی ہونا خوش آئند ہے،ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد میں اضافہ کرنے کے ساتھ آکسیجن کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے،ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلے آکسیجن کی پیداوار میں اضافہ کیا جا رہا ہے، نوے فیصد برٹش سٹرین کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کے پھیلا ئوکو مدنظر رکھتے ہوئے ہسپتالوں میں ہنگامی طور پر بیڈز، ہائی ڈپینڈنسی یونٹ اور وینٹی لیٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔لاہور میں لاک ڈائون کے باعث کیسز کی شرح میں واضع کمی ہوئی ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی جاری ہے،ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلے آکسیجن کی پیداوار میں اضافہ کیا جا رہا ہے،نوے فیصد برٹش سٹرین کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں ایک ہزار سات سو سات نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کوروناوائرس کیلے 135 ویکسی نیشن سینٹرز پر کام کر رہے ہیں، لاہور میں مزید 3 ویکسین سینٹرز بنائے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بر وقت مہلک وائرس سے بچا ئوکی ویکسین لگائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے علاوہ کہیں بھی ہوم ویکسی نیشن نہیں ہو رہی۔لاہور کے30 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈایون نافذ ہے ،ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے، انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔رمضان بازار سمیت مارکیٹس صبح 9سے شام 6 بجے تک کھلے ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد سے لاہور میں مثبت کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن میں پنجاب سب سے آگے ہے جبکہ پنجاب کی جانب سے ویکسین خریدنے کے لیے بولی کا عمل 11 مئی تک مکمل ہو گا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ برازیلین اور افریقین قسم کے صرف 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ برطانوی وائرس کی شرح 90 فیصد ہے،چینی ویکسین دنیا کے مختلف ممالک نے تجویز کی ہے۔50 سال سے زائد عمر افراد کی بھی واک ان ویکسینیشن شروع کر دی گئی ہے اور 40 سال سے زائد عمر افراد کے لیے رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں