عامر جمال

لاہور قلندرز کا تجربہ زیادہ ہے ، گرائونڈ میں مقابلہ کچھ اور طرح سے ہوتا ہے،عامر جمال

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے فاسٹ بولر عامر جمال نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے تجربے کا مقابلہ کریں تو ان کا تجربہ زیادہ ہے لیکن گرائونڈ میں مقابلہ کچھ اور طرح سے ہوتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم ایک دو وکٹ گرنے کے انتظار میں تھے، ٹائم آٹ میں کوچ نے کہا کہ پلان کے مطابق کھیلیں اور اسی کے مطابق ہمیں ہیلز اور صہیب مقصود کی وکٹیں ملیں۔

عامر جمال نے کہا کہ میں بولنگ آل رانڈر ہوں بولنگ پر توجہ ہوتی ہے، بیٹنگ پر بھی کام کر رہا ہوں، شکر ادا کرتا ہوں کہ آج کے اہم میچ میں بہتر پرفارمنس ہوئی۔انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولنگ جارحانہ انداز کا نام ہے، اس حوالے سے شان ٹیٹ سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا تھا کہ تیز بولنگ جارحانہ انداز میں ہوتی ہے۔عامر جمال نے کہا کہ بابر اعظم نے اپنے بولرز پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، انہوں نے بیک کیا تو بولروں نے یہ والی پرفارمنس دے کر دکھا دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں