جرائم کا گڑھ

لاہور جرائم کا گڑھ بن گیا‘ ایک دن میں 300 سے زائد وارداتیں

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم کا گراف دن بدن بڑھنے لگا اور شہر میں ایک ہی دن میں 347 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس میں 28 فروری کو 316 اور یکم مارچ کو 347 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس کے مطابق شہر میں ایک ہی دن میں ڈاکووں نے مختلف علاقوں میں 4 دکانیں اور ایک گھر لوٹ لیا، 2 موٹرسائیکلیں گن پوائنٹ پر چھینی اور 50 چوری کی گئیں جب کہ 7 گاڑیاں بھی چرائی گئیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ ایک ہی دن میں اسٹریٹ کرائم کی 21 اور چوری کی 257 وارداتیں ہوئیں، چوری کی وارداتوں میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی نقدی اور سامان لوٹا گیا جب کہ راہزنی کی وارداتوں کے دوران 15 لاکھ روپے سے زائد کا کیش چھینا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ صحافی حسنین شاہ کے قتل کے بعد چوہنگ میں تہرے قتل کی واردات بھی اجرتی قاتلوں کے ذریعے کرائی گئی جس میں میاں بیوی اور ان کی دو ماہ کی بچی کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں